ابنا: ڈان ڈاٹ کام کے مطابق پاکستاني فوج کي آپريشنل کمانڈ کے سربراہ نے بدھ کے روز اپنے ہندوستاني ہم منصب سے ٹيلي فون پر بات چيت کي اور جھڑپوں کے بعد پيدا ہونے والي سرحد صورتحال پر تبادلہ خيال کيا-اس گفتگو ميں پاکستاني فوجي عہديدار نے کشمير کے علاقے ميں فريقين کے درميان فائرنگ کے تبادلے ميں دو ہندوستاني فوجيوں کے مارے جانے سے متعلق نئي دھلي کے دعوے کو مسترد کرديا-قبل ازيں ہندوستان کي وزارت خارجہ نے پاکستاني ہائي کمشنر کو دفتر خارجہ ميں طلب کرکے حاليہ سرحدي جھڑپوں پر سخت احتجاج کيا تھا-نئي دھلي نے دعوي کيا تھا کہ منگل کے روز کشمير کے متنازعہ علاقے ميں پاکستاني فوج کے حملے ميں اس کے دو فوجي ہلاک ہوگئے ہيں-اتوار کے روز ايسي ہي ايک جھڑپ ميں ايک پاکستاني فوجي بھي مارا گيا تھا.
.......
/169